ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر تمل ناڈو کی منی بس اُلٹ گئی؛ 4شدید زخمی

بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر تمل ناڈو کی منی بس اُلٹ گئی؛ 4شدید زخمی

Sun, 24 Oct 2021 00:34:53    S.O. News Service

بھٹکل 23 اکتوبر (ایس او نیوز)  تمل ناڈو کے ویلور کی ایک منی بس بھٹکل سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں بس پر سوار چار لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور چاروں کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امدا دکے بعد منی پال منتقل کیاگیا ہے۔

حادثہ سنیچر شب دس بجے  سرپن کٹہ پر پیش آیا جہاں نیشنل ہائی وے کا کام جاری ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ سرپن کٹہ ہائی وے کے ایک موڑ  پر کام جاری رہنے کی وجہ سے  بس ڈرائیور کنفیوز ہوگیا کہ اُسے اپنی بس کس طرف  موڑنا ہے، صحیح فیصلہ نہ کرپانےکی وجہ سے بس اُلٹ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ ویلّور سے تعلق رکھنے والے 13 لوگ  21 اکتوبر کو  ساحلی کرناٹکا کی سیر کےلئے نکلے تھے، دھرمستھلا اور موکامبیکا  مندر کے بعد مرڈیشور جارہے تھے کہ بھٹکل  میں بس اُلٹ گئی۔ منی  بس پر سوار  راجیندر بابو (69)،  دھنا لکشمی (55)، دیپیکا (35) اور ایک ڈیڑھ سالہ بچہ  نیلیش حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں فوری طور پر منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: